Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے کی جوائنٹ ایکشن ٹیم کےخلاف درخواست

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی انکوائری کرنے والی ایف آئی اے کی جوائنٹ ایکشن ٹیم کے خلاف درخواست دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکاما ت کی روشنی میں ایف آئی ا ے کی جے آئی ٹیم انکوائری کررہی ہے، جس نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس، ذمے داران کا تعین کرنے کےلئے انکوائری شروع

جس پر پرائیویٹ افراد نے اس ٹیم کے خلاف درخواست دےدی، جس پر ایف آئی اے نے یونیورسٹی حکام کو طلب کیا، اور اس بابت معلومات لیں کہ یہ یونیورسٹی اہلکاروں کی سازش تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا

جس پر حکام نے بتایا کہ یہ مخصوص مافیا ہے ، جو اس کیس کی بدولت اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے، پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے انکوائریاں رکوائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی؛ سینڈیکیٹ اجلاس، شرکاء کا ایل ایل بی کیس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اعتماد

جس پر ایف آئی اے نے درخواست دہندہ کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ 17 افراد کو ایک بار شنوائی کا موقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام اس درخواست کو انکوائری پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے رہے ہیں، اور اس بابت رپورٹ بھی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button