Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی کےلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

صوبہ بھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعیناتی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

تفصیل کے مطابق 37 ڈپٹی ڈائریکٹرز کیلئے درخواستیں 11 جون تک وصول کی جانی تھیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 16 جون تک بڑھا دی، ایچ ای ڈی نے امیدواروں کی سہولت کیلئے کرائیٹیریا جاری کر رکھا ہے، تعیناتی کے لئے 100 نمبر رکھے گئے ،تعلیمی تجربہ ،سنیارٹی کے 10،10نمبرز مختص کئے گئے، تحریری امتحان کے 30، انتظامی تجربہ کے 20 اور انٹرویو کے 20 نمبر مختص کئے گئے میرٹ پر آنے والے پہلے 5 امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی 3 سال کے لئے کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button