Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے رہائشی علاقوں میں برانڈ بینڈ سروسز کےلئے پیشکشیں طلب
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا رہائشی علاقہ بھی ہے جس میں انٹرنیٹ سروسز بشمول برانڈ بینڈ اور دیگر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کےلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔
اس لئے مالی حیثیت میں مضبوط پارٹیاں جو ٹیکنیکلی بھی مہارت رکھتی ہوں اپلائی کرنے کی اہل ہوں گی اور کمپنی کے پاس پی ٹی اے کا لائسنس ہونا بھی ضروری ہوگا، کمپنی کو طلباء کو رعایتی پیکجز دینا ہوں گے۔
خواہشمند پارٹیاں تین جون تک درخواستیں جمع کرواسکتی ہیں ۔