Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلرز کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں،۔

وفاقی وزار ت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ نے ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں ، ان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی مدت رواں برس ختم ہوجائے گی ۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی عمر65 سال سے کم نہ ہو، پی ایچ ڈی ڈگری کا حامل ہو، اکیڈمک اور انتظامی طور پر تجربہ رکھتا ہو، ریسرچ میں ممتاز اعزاز رکھتا ہو۔

وائس چانسلر کو چار سال کے لئے تعینات کیا جائے گا، خواہش مند افراد دس روز کے اندر اپنی درخواست اور کوائف جمع کراسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button