Breaking NewsEducationتازہ ترین
میڑک اور انٹر کے امتحانات کے پریکٹیکل کےلئے ایگزامینرز سے درخواستیں طلب

تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک اور انٹر کے امتحانات کے پریکٹیکل کےلئے ایگزامینرز سے درخواستیں طلب کرلیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکولوں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات 2023 سائنس مضامین کے پریکٹیکل ایگزامینر کےلئے اپنے سکول کے اساتذہ کے نام بورڈ ویب سائٹ پر آن لائن کریں ، اور اس کی ہارڈ کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کو جمع کرائی جائے تاکہ ایگزامینر کو مضامین کے مطابق کنفرم کیا جاسکے ۔