Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : لا کالج کے دو اساتذہ کے خلاف درخواست واپس
زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج کے دو ٹیچرز کے تعیناتی کے خلاف دی گئی درخواست واپس لے لی گئی ۔
بتایاگیا ہے کہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر شوکت ملک نے چانسلر کو گیلانی لاکالج کے اساتذہ آصف صفدر اور رئیس نعمان کی تعیناتی بارے درخواست دی تھی، جس پر ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو انکوائری افسر مقرر کیاگیا تھا ۔
انکوائری سست روی سے جاری تھی کہ ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنی درخواست واپس لے لی۔
اس سلسلے میں انہوں نے چانسلر کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وہ اپنے درخواست واپس لتیے ہیں ۔