زکریا یونیورسٹی میں پہلی بار سیکیورٹی آفیسر اور ٹرانسپورٹ آفیسر کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی حکام نے انتظامی بحران پر قابو پانے کےلئے سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ آفیسر کی سیٹ پر پروفیشنل افراد کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، کئی برسوں سے ان سیٹوں پر دیگر شعبوں کے افراد کو تعینات کیا جارہا ہے، جن پر سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات اور اقربا پروی کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، جن کے خاتمے کےلئے حکام نے تین سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ آفیسر گریڈ16 عمر (25-35) ہونا ضروری ہے، جس کے لئے ٹیکنیکل بورڈ کے ذریعہ تسلیم شدہ ادارے سے مکینیکل انجینئرنگ میں 03 سالہ ڈپلومہ (دوسرا ڈویژن یا مساوی CGPA) سرکاری/ نیم سرکاری میں 05 سالہ پوسٹ کوالیفکیشن متعلقہ تجربہ کے ساتھ درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ سیکیورٹی آفیسر گریڈ 16 کے لئے سابق فوجی اہلکار جے سی او کے عہدے والے درخواست دے سکتے ہیں، اس عہدے کے لئے عمر (35-45) رکھی گئی ہے۔
امیدوار آن لائن درخواست دیں گے، جس کے بعد ڈگریوں، رزلٹ کارڈز، ٹرانسکرپٹس اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ دستخط شدہ آن لائن درخواست فارم کی ہارڈ کاپیاں جمع کرائیں گے، آن لائن کے علاوہ دیگر درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ایک سے زیادہ اس آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار ضروری دستاویزات کے ساتھ علیحدہ درخواست فارم جمع کرائیں گے، درخواستوں کے ساتھ کمپیوٹر جنریٹڈ بینک ڈرافٹ (نان ریفنڈ ایبل) ہر پوسٹ کے لیے 2000/- روپے کا ہونا ضروری ہے۔
تمام صورتوں میں، تجربہ سرٹیفکیٹ آجروں کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے جاری کیا جانا چاہیے، درخواست فارم پر ایک تازہ ترین پاسپورٹ سائز کی تصویر چسپاں ہونی چاہیے، سرکاری/ نیم سرکاری محکمے یا خود مختار ادارہ وں میں کام کرنے والے پہلے امیدواروں کو مقررہ تاریخ کے اندر مناسب چینل کے ذریعے درخواست دینی چاہیے، بصورت دیگر ان کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو بلایا جائے گا، اور کوئی TA/DA ادا نہیں کیا جائے گا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین جون مقرر کی گئی ہے ۔