Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: سپوکن انگلش شارٹ کورس میں داخلے شروع

زکریا یونیورسٹی کے انگلش لینگویج سنٹر ، شعبہ انگریزی میں شارٹ کورس میں داخلے شروع ہوگئے اور درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
جاری مراسلے کے مطابق کلاسز ڈیپارٹمنٹ آف انگلش ، بہاءالدین زکریا یو نیورسٹی ، ملتان میں ہوں گی، سپوکن انگلش کورس کا دورانیہ دو ماہ ہوگا، جس کی فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جون مقرر کی گئی ہے، کلاس ورک کا آغاز 16 جون کو ہوگا ۔