Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں 8 شعبوں کے سربراہوں کی تقرری کردی گئی

7 فروری کو ہونے والی سینڈیکیٹ کے فیصلوں کی روشنی میں زکریا یونیورسٹی کے 8 شعبوں کے چیئرمینز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کردی گئی، یہ تعیناتی تین سال کےلئے کی گئی ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد بابر کو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی ،پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ڈائریکٹر امن اور انسداد انتہا پسندی ریسرچ سینٹر، ڈاکٹر احمد تسمان پاشا ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ چیئرمین محکمہ شماریات، ڈاکٹر سبطین احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر چیئرمین بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ملک مرید حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر چیئرمین شعبہ صنفی مطالعہ ، پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز چیئرپرسن محکمہ باغبانی اور پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد چیئرمین شعبہ حیاتیات شامل ہیں ۔