Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کافیصلہ نہ ہوسکا

ایچ ای سی کے ڈاکٹر طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی چار سالہ مدت میعاد 28 مئی کو ختم ہوگئی۔
نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تلاش کے لئے بنائی گئی، سرچ کمیٹی کوئی ایک نام فائنل نہ کرپائی،چھ رکنی سرچ کمیٹی وفاقی وزیر رانا تنویر کی کنوینر شپ میں تشکیل دی گئی ۔
کمیٹی میں دو موجودہ وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔
امیدواروں کو درخواست جمع کروانے کے لئےمحض چار دن دیئے گئے،دس روز گزر چکےمگر تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔
جبکہ ایچ ای سی چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے اہم پراجیکٹ تعطل کا شکار ہوگئے ہیں ، جبکہ بجٹ کی تیاری بھی جاری ہے ۔
تعلیمی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس معاملے کو سنجید گی سے لے اور نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔