Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ایک سالہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں تعریفی اسناد تقسیم

تقسیم اسناد کی تقریب وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کی تعیناتی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ اور ڈاکٹر سمزہ فاطمہ کو تعریفی سند دی گئی۔

سولرائزیشن میں 18 ملین بچانے پر ڈاکٹر عبدالستار ملک، ٹرانسپورٹ کے محکمے میں ہر ماہ 20 فیصد بچت کرنے پر ٹرانسپورٹ آفیسر محمد اکرم کو تعریفی سند دی گئی۔

انوسٹمنٹ کمیٹی کے زریعے 421 ملین کی بچت کرنے پر ڈاکٹر نعمان عباسی، کینٹینر کے ٹھیکوں میں 80 لاکھ کی بچت کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق کو تعریفی سند دی گئی۔

یونیورسٹی کو 670 ملین کے خسارے سے نکالنے پر خزانہ دار صفدر عباس جبکہ اورک کے پروگرامز کے زریعے 194 ملین کی سرمایہ کاری لانے پر ڈاکٹر نجم الحق کو تعریفی سند دی گئی۔

15 سال بعد نہری پانی واپس لانے پر ڈاکٹر محمد شعیب جبکہ طلباء میں 2900 سکالرشپس تقسیم کرنے پر تعریفی اسناد دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button