میپکو کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ محنتی اور قابل ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کمپنی کا نام روشن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے ملازمین اورعدالتوں میں میپکو کے کیسز کی درست پیروی کرنے والے وکلاء کو سراہتے ہیں اسی بنیادپر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی جارہی ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین اور وکلاء میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن کے تمام افسران و ملازمین محنت اورلگن سے کام کریں اور کمپنی کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں۔
میپکو کے شعبہ لیگل، ایڈمن اورشعبہ تعلقات عامہ کی کارکردگی بہترین ہے۔ انہوں نے تینوں شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہورہے ہیں۔میپکو کے دیگر شعبے بھی ٹیم ورک کی صورت میں مزید آگے بڑھیں۔ وکلاء کی محنت سے عدالتوں میں کیسز جیت رہے ہیں اور درست سمت میں جارہے ہیں۔ اسی محنت کا تسلسل مستقبل میں بھی برقرارکھتے ہوئے میپکو کو ملک کی نمبر ون کمپنی بنانے کے لئے ڈٹے رہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، ڈائریکٹر لیگل میپکو جمشید نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد ایوب، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سلیم اختر وڑائچ،میاں محمد جاوید، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مرید حسین مکول، عامر عزیز قاضی، میاں محمد نذر، ارشد مغل، صبیحہ غوری،راشد واہلہ، شہزاد ایوب واسطی اور مجاہد ایوب واسطی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل محمد کاشف نواز، شعبہ تعلقات عامہ کے جواداحمد، شعبہ لیگل کے سٹاف ارشد ندیم، مظہر وارث، محمد ذیشان، علی حسین، شوکت علی، شاہد نوازاور محمد ندیم، شعبہ ایڈمن کے سٹاف اللہ دتہ، زوار حسین، امجد حسین اور محمد اویس حسن کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دیں۔
اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ مہر اللہ یار خان، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، جنرل منیجر آپریشن رانا عبدالستار، جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد، جنرل منیجر کسٹمرسروسز محمد نعیم اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی جاوید اقبال گل بھی موجود تھے۔