Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : سیلاب متاثرین کےلئے خدمات سر انجام دینے والوں میں سرٹیفکیٹس اور رقم تقسیم

ترجمان کے مطابق حالیہ سیلاب متاثرین کےلئے امدادی کیمپ لگانے ، سامان اور دیگر اشیا کی پیکنگ اور متاثرین میں سامان کی تقسیم میں خدمات سر انجام دینے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سرٹیفکیٹس دیئے گئے جبکہ کلاس فور کے ملازمین میں راشن اور امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے خدمات انجام دینا ہماری قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔ سرٹیفکیٹس اور انعامات اصل انعام نہیں، اصل انعام وہ دعائیں ہیں جو متاثرہ خاندانوں نے یونیورسٹی کی ٹیم کے لئے کیں، ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے علی پور میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ واقعی قابلِ تعریف ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں جب ہر کوئی بے سہارا تھا، ہماری ٹیم نے بغیر کسی فرق کے انسانی خدمت کا جو جذبہ دکھایا، اُس نے سب کے دل جیت لیے ہیں مستقبل میں جب بھی ہماری قوم پر کوئی بھی کڑا وقت آیا ویمن یونیورسٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، مصیبت کی گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوگی، ویمن یونیورسٹی کے تمام ورکرز جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ہمیشہ خدمت خلق کرتے رہیں گے ، ہمارا ایمان ہے کہ خدمتِ انسانیت کا آغاز پہلے اپنے گھر سے ہونا چاہیے، اس لئے آج کی تقریب میں یونیورسٹی کے عملے میں بھی راشن اور رقم تقسیم کی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مزید کہا کہ میں اپنی فیکلٹی، اسٹاف اور طالبات کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں اور بالخصوص ڈاکٹر ثمینہ اختر کو جن کی بہترین قیادت اور محنت نے اس فلڈ ریلیف ڈرائیو کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی اور ڈاکٹر ثمینہ اختر نے فلڈ ریلیف ڈرائیو کے تمام ممبران میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقیسم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button