ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے لئے شیلڈ کا انعام

ملتان کے معروف کرکٹ کلب کریسنٹ کلب نے ملتان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کی خدمات کے اعتراف میں ان کو خصوصی شیلڈ دی۔
طاہر محمود نے کلب کی طرف سے یہ شلیڈ ان کو ان کے آفس میں دیتے ہوئے کہاکہ ملتان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر کریسنٹ کلب نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو کلب کی طرف سے خصوصی سووئنیر دیا ہے۔
عدنان نعیم نے کہا کہ کریسنٹ کلب نے انٹر نیشنل میچ ریفرری پروفیسر جاوید ملک انٹر نیشنل کرکٹر صہیب مقصود، عامر یامین، کاشف منہاس، عرفات منہاس اور سمیر منہاس جیسے ہیرے اس دھرتی سے تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے فراہم کیے ہیں جو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ کھیل اور کھلاڑی کو فروغ دینے کے لیے ہر مملکن اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔




















