Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جیسن گلسپی مستعفی، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفے کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
عاقب جاوید جیسن گلیسپی کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ مقرر، ویب سائٹ کا دعویٰ

ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آل فارمیٹ ٹور کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گیری کرسٹن مستعفی، ہیڈ کوچ جیسن گلسپی دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے

دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گیری کرسٹن بھی مستعفی ہوچکے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button