Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

میرٹ سے ہٹ کر فرائض کی انجام دہی مستوجب سزا ہے۔جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل روم کا اانعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں صرف میرٹ کو ترجیح دیں میرٹ سے ہٹ کر فرائض کی ادائیگی کرنے والے پولیس افسران کو سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اردل روم میں جن پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کی گئی، ان کی تفصیل ذیل ہے۔

انسپکٹر کبیر احمد وہاڑی،انسپکٹر محمد جہانگیر وہاڑی، انسپکٹر ناصر محمود وہاڑی،انسپکٹر ذوالفقار احمد خانیوال،انسپکٹر زبیر احمد خانیوال، سب انسپکٹر منصور احمد لودھراں،ٹرینی سب انسپکٹرشہباز حسین وہاڑی، سب انسپکٹر قاسم علی وہاڑی،سب انسپکٹر محمد عباس وہاڑی،سب انسپکٹر ظہور احمد وہاڑ ی کومقدمہ نمبر 636/19 تھانہ سٹی بوریوالہ کی تفتیش بر وقت مکمل نہ کرنے پر سنشور کی سزا دی گئی۔

جبکہ سب انسپکٹر زبیر احمد کو شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا۔

اس کے علاوہ درج ذیل پولیس افسران کی اپیل ہائے بروقت نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
سب انسپکٹر نوید احمد خانیوال،سب انسپکٹر ارشد عباس لودھراں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم خانیوال،انسپکٹر ارشد عباس لودھراں،سب انسپکٹر زاہد حسین کی تین اپیلیں،سب انسپکٹر شکیل اختر وہاڑی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز وہاڑی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں