Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتا ,ثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔

یاد رہے بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔

پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے ، اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button