Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی: وزیراعظم کا خط مل گیا، جی ایچ کیو کو بھی بتا دیاگیا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا ہے، جس کا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کو بھی بتا دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ان اداروں نے چارسال عمران خان کو سپورٹ کیا ہے، عمران خان 4 سال سپورٹ کے باوجود کچھ نہ کرسکے تو اداروں پر حملہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے غلط خبریں چلیں، اس ادارے کا ماضی میں ایک کردار رہا ہے، وہ کردار ماورائے آئین رہا ہے، آج وہ ادارہ آئین کے تحت کردار ادا کرنا چاہتا ہے، آج 75سال بعد اگر ادارہ آئین کے تابع رہنا چاہتا ہے تو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آج وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوا ہے اور اس کا جنرل ہیڈکوارٹرز کو بتا دیا گیا ہے، دو تین روز میں تمام مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور یہ ہیجان ختم ہوجائے گا، اس کے بعد عمران خان کے ساتھ بھی دو ہاتھ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران توشہ خانے کے تحفے پہلے بیچتا تھا اور پھر پیسے سرکار کو دیتا تھا، عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے 15 سال پلاننگ کی گئی، یہ ایک شرمناک داستان ہے، صرف سیاستدان نہیں پاور اسٹرکچر کے تمام ذمہ داران ملوث رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا اور لفظ نیوٹرل کو طعنہ بنادیا ہے، ادارہ برملا کہہ رہا ہے، اعلان کررہا ہے کہ ہم نے خود کو نیوٹرل کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button