Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آرمی چیف متحرک

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں، اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی ہے، اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے درخواست کی ہے آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے، اور وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اس سے قبل خلیجی اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، یو اے ای کے علاوہ چین اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے کرکے ان سے تعاون کی درخواست کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان حکومت میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نیشنل اکنامک کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں، اور انہوں نے ہمیشہ ملک اورعوام کےمفادات کوسرفہرست رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں