Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

صدرمملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ہیں۔

نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نئی تعیناتیوں پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں