Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ؛ انتظامات شروع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل ہونے کے باعث منتظمین نے انتظامات شروع کر دییے ہیں۔
گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹیموں کی آ مد اسٹیڈیم آ نے جانے والے روٹ ہوٹل کی سکیورٹی سمیت دیگر آمور کو حتمی شکل دی گئی ۔
شائقین کے لیے شٹل سروس کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ سیریز 8 جون سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منقعد ہوگی ، جس کے لیے سکیورٹی پلان سمیت دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں۔