ارشد ندیم کا نیٹ سول ٹیکنالوجیز کا دورہ
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے گزشتہ روز نیٹ سول ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا، اس موقع پر نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے چیئرمین سلیم غوری اور نیٹ سول سٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا، اور سلیم غوری کی جانب سے انہیں دس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا، گولڈ میڈل جیتنے پر سلیم غوری نے اولمپئن ارشد ندیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم غوری کا کہنا تھا کہ آج نیٹ سول کیلئے شاندار دن ہے کہ پاکستان کے ہیرو نیٹ سول کمیونٹی کے ساتھ موجود ہیں، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97میٹر کی تھرو کرکے اولمپک کا ریکارڈ قائم کیا جو کہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے اور ارشد ندیم کے اس ریکارڈ نے میرے اس یقین کو اور پختہ کردیا ہے کہ ”سب ممکن ہے”۔
اس موقع پر سلیم غوری نے اپنی کتابیں "سلیم غوری” اور "سب ممکن ہے” ارشد ندیم کو پیش کیں۔