Breaking NewsSportsتازہ ترین
محسن نقوی کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے، اس کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ ہر پاکستانی کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کے کوچ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو شکست دے کر چیمپیئن شپ جیتنا ایک تاریخی کارنامہ ہے، جس نے قومی پرچم کو سربلند کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت سپوت قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی کامیابیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔