Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں آرٹ کا مقابلہ

پینٹنگ کو فروغ دینے کے لیے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں آرٹ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، مقابلے میں متعدد طلبا نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ڈائریکٹر ایٹر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض ڈاکٹر غلام علی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرٹ وہ ہے جو آپ دوسرے لوگوں کو دکھاتے ہیں، وہ نہیں جو آپ دیکھتے ہیں۔

مصوری احساسات و خیالات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے ۔مصوری نہ صرف کسی قوم یا معاشرے کے لئے آئینہ کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر کسی قوم کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ کہنا بھی بجا ہو گا کہ سماجی، ثقافتی، اقتصادی حالات کے مختلف ادوار اور تبدیلیوں کے اتار چڑھا کو عیاں کرنے میں مصوری کے نمونے بے حد مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہر قوم اس شعبہ کے فروغ کیلئے کوشاں رہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شوکت حیات و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button