Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

AI مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے : سیپشل سیکرٹری

سپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں مواد کی ترقی، نصاب کی ڈیزائننگ، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز اور انتظامی کاموں کے لیے AI مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بین الاقوامی یوم تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ آج (24جنوری) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے عالمی یوم تعلیم کا تھیم ”AI اور تعلیم: آٹومیشن کی دنیا میں انسانی ایجنسی کا تحفظ“ مقرر کیا گیا ہے، یہ تھیم تعلیم کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ طلبہ کو مہارتوں اور علم سے آراستہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی ترقی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ایسے ڈیجیٹل پروگرام مرتب کیے جا سکتے ہیں جن کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی استطاعت، مہارت، حصول علم کی رفتار اور اہداف تک رسائی وغیرہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن STEAM اور STEM تدریسی طریقہ کار کے ذریعے طلبہ کو سائنسی طرز فکر سے روشناس کرا رہا ہے، اس لرننگ فریم ورک کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں تنقیدی شعور پیدا کرنے اور دیگر سکلز اجاگر کرنے پر زور دیا جاتا ہے، جب کہ تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز کو مکمل فعال رکھ کر پریکٹیکل سائنس کے ذریعے طلبہ پراجیکٹ تیار کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button