Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے آر وائے نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے

اے آر وائےکیمونیکشنز نے جون میں کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

اے آر وائےکیمونیکشنز نے یہ حقوق ٹینڈر کےایک شفاف عمل کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔

فیصل حسنین، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی فروخت پر بہت خوش ہیں۔

اس معاہدے کے تحت، لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی مد میں ہونے والا اضافہ بحیثیت ایک برانڈ، پاکستان کرکٹ کی مارکیٹ ویلیو کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ٹینڈر کے تحت لائیو اسٹریمنگ رائٹس جیتنے پر اے آر وائے کیمونیکشنز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس تازہ ترین معاہدے سے دونوں فریقین کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

سلمان اقبال، بانی اور چیف ایگزیکٹو اے آر وائے
ڈیجیٹل :بانی اورچیف ایگزیکٹو اے آر وائےڈیجیٹل سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اے آر وائےکیمونیکشنزْویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بننے پر فخر محسوس کرتاہے۔

خوشی ہے کہ اے آر وائے کیمونیکشنز نے ایک بار پھر پی سی بی کے ٹینڈر میں سب سے بڑی بولی لگائی ہے۔

سلمان اقبال نے کہاکہ براڈکاسٹ انڈسٹری کے علمبردار کی حیثیت سے انہوں نے فینز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئےآگے بڑھنےکو ترجیح دی۔

ناظرین کو اب اپنے موبائل فون سے خبروں، حالات حاضرہ، تفریح، اور کھیلوں سمیت وسیع مواد کی بآسانی رسائی ممکن ہے۔
وہ پرامید ہیں کہ رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم سنسنی خیز کرکٹ کھیلے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button