Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

عاشق قریشی میموریل فری کوچنگ آف کرکٹ کیمپ

پہلا نواب عاشق قریشی میموریل فری کوچنگ آف کرکٹ کیمپ ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں پہلے دن کے مہمان خصوصی علاقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیت راؤ سرفراز صاحب نے U-16 اور U-19 کے تمام پلیئرز کو مکمل کٹس تقسیم کیں۔

پہلے دن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ حافظ رؤف نے فزیکل ٹریننگ کے بارے میں بتایا، اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ لیول 2 جناب اعظم وٹو صاحب نے فیلڈنگ میں Short کیچنگ اور انڈر ارم تھرو کے بارے میں بتایا۔

اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوالیفائیڈ امپائر شاہد مجید نے کرکٹ رولز کے بارے میں لیکچر دیا۔
جبکہ بولنگ کے بیسک ڈرلز عماد خالد اور اسد خان نے کروائی۔

اس کیمپ کے خاص بات یہ ہے کہ تمام پلیر کو مکمل کٹ دی گئیں، اور بہترین رہائش کھانا ڈرنکس اور فروٹ دیا گیا۔اور پہلے دن کے اختتام پر بیسٹ بیٹسمین بیسٹ فیلڈر اور بیسٹ بولر کو انعامات بھی دئیے گئے۔

اس کیمپ کی خاص بات کے ہمارے علاقے اور ہمارے ضلع بہاولنگر کے تمام U-16 U-19 پلیئرز کے لیے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے بہت اچھا موقع ہے۔

اس کیمپ کو منعقد کرانے میں تمام عہدے داران بہت مبارکباد کے مستحق ہیں ، جنہوں نے ایک بہت اچھی کاوش کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button