عشرہ رحمت العالمین : تقریری مقابلے میں محمد فاروق کی پہلی پوزیشن

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ اور شعبہ ڈی ایس اے کے زیراہتمام عشرہ رحمت العالمین منانے کے سلسلہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کرایاگیا۔
تقریری مقابلہ کا عنوان’ ’ حضرت محمدﷺ بطور شوہر‘‘ تھا۔
تقریری مقابلہ کی بوائز کیٹیگری میں بی زیڈ یو کے طالب علم محمد فاروق نے پہلی پوزیشن ، ایمرسن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن اور بی زیڈ یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح گرلز کیٹیگری میں بی زیڈ یو کی ذلیشاء نے پہلی پوزیشن، ایمرسن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن اور بی زیڈ یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تقریری مقابلہ کے ججز کے فرائض مریم خلیل اور باسط ندیم نے سر انجام دیے۔
تقریری مقابلہ کے آخر میں چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے انعامات تقسیم کیے ۔
اس موقع پر چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول ، ڈپٹی ڈی ایس اے باسط ندیم ، ڈپٹی ڈی ایس اے ڈاکٹر انیس الرحمن موجود تھے۔
جبکہ اس موقع پر طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔