Breaking NewsEducationتازہ ترین
"عشرۂ تاجدارِ صداقت” منانے کا باضابطہ اعلان

ایم ایس او پاکستان نے حضرت سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی تعلیمات ، سیرت و کردار اور عہدِ خلافت کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کے لیے 4 دسمبر سے 14 دسمبر تک "عشرۂ تاجدارِ صداقت” منانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔
اس عشرے کا مقصد نئی نسل کو حضرت ابوبکر صدیقؓ کی بے مثال امانت، شجاعت، صدق، عدل اور طرزِ حکمرانی سے روشناس کرانا ہے تاکہ نوجوانوں میں کردار سازی اور قیادت کے اعلیٰ اوصاف پروان چڑھ سکیں۔
ترجمان ایم ایس او پاکستان بلال ربانی کے مطابق اس عشرے کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اور محلہ جاتی سرکلز میں خصوصی سیمینارز، تربیتی نشستیں، سیرت لیکچر ،سیشنز اور مطالعہ سیرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم کی جائے گی۔




















