ملتان : ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے دورہ کیا، مس نوریکو ساتو نے وفد کی نمائندگی کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہء امتیاز) نے وفد کا استقبال کیا، ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی میں ایگری انجینئرنگ اور دیگر پروجیکٹس پر وفد کو بریفنگ دی۔
اُنہوں نے کہا کے یونیورسٹی میں جاری تمام پروجیکٹس کا بنیادی مقصد کسان کو جدید زراعت سے روشناس کرانا ہے۔ مذید کہا کہ یونیورسٹی جدید زرعی مشینری پر کام کر رہی ہے، جس سے بہترین پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
مس نوريكو ساتو نے یونیورسٹی میں جاری تحقیق پر خوشی کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد چھوٹے کسان کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ مزید کہا کے زرعی مشینری کی ٹریننگ اور اس کے سٹینڈرڈ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کے ہم زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کے مستقبل میں مختلف پروجیکٹس پر کام کریں گے، جن میں زرعی مشینری کے حوالے سے کام سر فہرست ہو گا۔
ملاقات کے بعد وفد نے ہائیڈرو پونک سسٹم، سپیڈ بریڈنگ، نرسری ،زرعی مشینری، سولر ڈی ہائیڈریشن پلانٹ اور سینٹرل لیب سسٹم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ہیز جمالی، نعمان الحق، آمنہ باجوہ، چوہدری محمد اشرف، بابر وسیم، منصور علی، عمر سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر سرفراز ہاشم، ڈاکٹر حبیب رحمان، ڈاکٹر رانا بنیامین، ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر،ڈاکٹر شازیہ حنیف،اور ڈاکٹر عائشہ حکیم بھی موجود تھے۔