Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلم خان قیصرانی ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز تعینات

سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل سٹی ملتان اسلم خان قیصرانی ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز تعینات، انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ علمی و ادبی حلقوں نے ان کی ملتان میں تعیناتی کو خوش ائند اور ایجوکیشن سسٹم میں بہتری کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

اسلم خان قیصرانی اس سے قبل ڈپٹی ڈی ای او سیکینڈری لودھراں، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان اور تحصیل صدر ملتان کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز اسلم خان قیصرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول کڑی داؤد خان، گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول چاہ بوہڑ والا اور گورنمنٹ گرلز ایم سی پرائمری سکول گجر کھڈہ کا بھی اچانک معائنہ کیا۔

انہوں نے نئی داخلہ مہم 2025 اور سکول بیوٹیفکیشن بارے بھی ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button