Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

‘ن لیگ سے طے ہوا تھا اسمبلیاں توڑی جائیں گی’: فواد چودھری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ طے کر لیا گیا تھاکہ اسمبلیاں توڑی جائیں گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ ہم اسمبلی میں جائیں گے، اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی ۔

یہ بھی طےہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد الیکشن کی کال دی جائےگی ، لیکن راتوں رات ن لیگ اپنےمؤقف سے مکرگئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ معاملات طے ہوگئے تھے ن لیگ سمجھی ہم کمزور ہوگئے، تو پیچھے ہٹ گئی۔

اس وقت شریف اور زرداری خاندان کےذاتی مسائل ہیں، یہ دونوں خاندان چاہتےہیں کہ ان کے کیسز معاف کر دیئےجائیں۔

دونوں خاندانوں پر اربوں کے کیسز ہیں کیسے چھوڑا جاسکتا ہے؟؟
دونوں پارٹیاں ان ہی دونوں خاندانوں کےزیراثرہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسےمعاملات ہوتےہیں جہاں نیوٹرل ہونےکی ضرورت نہیں ہوتی، نیب قانون میں جوترمیم ہوئیں اس میں اداروں نے نیوٹرل ہونا ہےتٹوتباہی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کوہم کہتےہیں لیکن اصل قصور سیاستدانوں کاہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگرادارےنہ چاہتےتوہماری حکومت نہیں گرتی، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آگیا ہےاب سب عوام کو پتہ چل جاتا ہے ۔

ہمارے کئی لوگوں نے بتایا انہیں فون آرہےہیں کہ پی ٹی آئی کےٹکٹس نہ لیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ احترام کاتعلق ہے، بات یہاں نہیں پہنچنی چاہیے تھی پاکستان میں بہت چیزیں خراب ہوکرٹھیک ہوجاتی ہیں یہ بھی ٹھیک ہوجائے، پاکستان میں کوئی رولز ہے ہی نہیں،ساری کرسی کی سیاست ہے کرسی کی سیاست میں پاکستان آگےہی نہیں بڑھ رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button