Breaking NewsEducationتازہ ترین
اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے
اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے، اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے کارکردگی ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔
تمام سکولوں سربراہان کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی، سکول سربراہان ایپ میں ادارے کی لوکیشن ٹیگ کریں گے، لوکیشن کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیل میں سکول کو کسی بھی وقت چیک کرسکیں گے۔
ایپ پر روانہ کی بنیاد پر سکول سربراہان تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کو اپ لوڈ کریں گے، خراب کارکردگی پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔