Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی پانچ روزہ ٹریننگ اختتام پذیر

گورنمنٹ قائدِاعظم اکیڈیمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بوسن روڈ ملتان کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی پانچ روزہ ٹریننگ کے اختتام پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی، جسکی صدارت سربراہ ادارہ محترمہ ڈاکٹر سمیرا خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ریجنل پروگرام مینیجر ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ تھے۔

ٹریننگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدرحسین واہگہ نے اپنے خطاب میں ٹریننگ سے حاصل شدہ ثمرات کو پھیلانے کا کہا۔

پرنسپل ڈاکٹر سمیرا خان نے خطبہ صدارت میں کہا کہ تعلیمی میدان میں بہتر سے بہترین کا سفر تربیت یافتہ افراد سے ہی ممکن ہے۔ ہم سب کو آپ سب پر اعتماد ہے کہ آپ کی وجہ سے تعلیمی میدان میں تبدیلی اور ترقی کا سفر ضرور شروع ہوگا۔

آخر میں شرکا ء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں