Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے تمام اے ای اوز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا

محکمہ سکولز نے جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر سے اے ای اوز کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔
سی ای اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (مرد اور خواتین) کے متعلق مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے کہ کتنی کل منظور شدہ پوسٹس ہیں کتنی پرکام ہو رہا ہے۔
این ٹی ایس کے ذریعے کتنے رکھے گئے اور کتنے بغیر این ٹی ایس کے ساتھ کام کررہے ہیں، یہ مکمل معلومات جلد سے جلد ڈی پی آئی کو ارسال کی جائے ۔