Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی ٹریننگ شروع ہوگئی

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی ٹریننگ شروع ہوگئی، ایچ ای ڈی نے پرموشن لنکڈ ٹریننگ شروع کردی۔

گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کی رینج میں آنے والے ایسوسی ایٹ مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی چھ ہفتے ٹریننگ جاری رہے گی۔

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کےلئے شرکاء کو زون وائز تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لوگ شامل ہیں۔

دوسرے گروپ میں صرف لاہور ڈویژن کے لوگ اور تیسرے گروپ میں ساہیوال ۔ملتان۔بہاولپور ۔ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا کے لوگ شامل ہیں۔

یہ ٹرینگ 2022 کی فائنل سنیارٹی لسٹوں کے مطابق مردانہ سنیارٹی لسٹ انیس اگست 2022 کے سنیارٹی نمبر 268 سے 700 تک اور خواتین سنیارٹی لسٹ اکتیس مئی 2022 کے سنیارٹی نمبر 261, سے 600 تک مرد و خواتین کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button