Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی کی ترقی کے لیے اکیڈیمی کا قیام قابل تحسین، ذوالفقار انجم

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا ملتان میں ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی کی ترقی کے لیے اکیڈیمی کا قیام قابل تحسین ہے۔

اس سے بچوں کو آغاز سے ہی بہترین ماحول میں ہاکی سیکھنے کا موقع ملے گا، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و صنعتی شخصیت ذوالفقار انجم نے چیف آرگنائزر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی سفیر حسین نقوی سے ملاقات کے موقع پر کیا

سفیر حسین نقوی نے بتایا کہ ملتان میں ہاکی کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بہترین صحت مندانہ ماحول میں بچوں کو تمام تر سہولیات کے ساتھ آغاز سے ہی آسٹروٹرف پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے اس اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا، جہاں پر بچوں اور بچیوں کو بہترین کوچز کی زیر نگرانی تربیت دی جارہی ہے جس کا مستقبل میں پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

ذوالفقار انجم نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس خصوصی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ملکر اس مشن کی تکمیل کریں گے ان کا اور ان کے ادارے کا تعاون ہمیشہ ان کو حاصل رہے گا۔

آخر میں سفیر حسین نقوی نے ذوالفقار انجم کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈیمی ملتان کی طرف سے خصوصی سووئینیر پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button