Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب کی 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں 17 ارب روپے سے زائد رقم کی بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان، مظفرگڑھ ،خانیوال ، لاہور ،قصور، اٹک، بھکر، چکوال، گوجرانوالہ ،گجرات، حافظ آباد سمیت دیگر اضلاع کی ناقص کارکردگی سامنے لائی گئی، جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون 7 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے 175 کیسز کی نشاندہی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناقص انتظامی کنٹرول سے قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا ، اور آڈٹ رپورٹ میں کمزور اور ناقص حکمت عملی سے پہنچنے والے 2 ارب روپے کے نقصان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
جبکہ آڈٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کیے جانے کا ریکارڈ ہی آڈٹ کیلئے فراہم نہیں کیا گیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون ادائیگیوں کی انکوائری کرنے کی سفارش کر دی ہے اور اداروں کے سربراہوں کو کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button