گابا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 445 رنز، انڈین بیٹرز کینگروز کے جال میں پھنس گئے، 51 رنز پر 4 آؤٹ
ویرات کوہلی پھر ناکام،

ولنگٹن ٹیسٹ کی طرح گابا اسٹیڈیم برسبین میں بھی بادلوں نے کھیل روک دیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ولنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ بیٹرز انگلش بالرز پر حاوی، 658 رنز کا ٹارگٹ، انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا، 18 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 7 کھلاڑی آؤٹ 407 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی آخری 3 وکٹیں 38 سکور کا اضافہ کرسکیں اور 117.1 اوور میں 455 رنز پر پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ کا دوسرا روز، کینگروز کے پہلی اننگ میں 7 وکٹوں پر 407 رنز
الیکس کیری 70 ،مچل سٹارک 17، ناتھن لیون 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ بنا کوئی رن بنائے ناٹ رہے۔
انڈیا کی جانب سے کامیاب بالر جسپریت بمراہ رہے جنہوں نے 28 اوورز 9 میڈین میں 76 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، انکی اکانومی 2.71 رہی۔
محمد سراج نے 2 جبکہ آکاش دیپ اور نتیش کمار نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں
ہملٹن ٹیسٹ میں بالرز کا راج؛ انگلینڈ کی ٹیم 143 پر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کو 340 رنز کی برتری
بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا ، موسم کچھ ٹھیک ہوتے ہی کھیل دوبارہ شروع کیا گیا انڈین بیٹرز کینگروز باؤلنگ مین الجھ گئے۔
4 کے مجموعی سکور پر انڈین سائڈ کی پہلی وکٹ گری، شبھمن گل 1 رن کے مہماں ثابت ہوئے، دونوں کو مچل سٹارک نے آؤٹ کیا ۔
ویرات کوہلی پھر ناکام ہوئے 3 کے انفرادی سکور پر ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے ، رشابھ پینٹ 9 رنز بنا سکے اور پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑوا بیٹھے ۔
کے ایل راہول 33 اور کپتان روہت شرما بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔
انڈین ٹیم نے ابھی 17 اوورز کی کھیلے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور پھر ایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 2 ، ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔