ایڈیلیڈ ٹیسٹ: انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
بھارتی سورماؤں نے کینگروز کو جیت کے لئے 19 رنز کا ہدف دیا، پیٹ کمنز کی دوسری اننگ میں 5 وکٹیں

اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے بارڈر گواسکر ٹرافی کے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا؛ دوسری اننگ میں 128 سکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ، 29 رنز کا ٹریل باقی
کھیل کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے 5 کھلاڑی آؤٹ 128 رنز سے اننگ کا آغاز کیا تو صرف 47 رنز اضافے کے بعد 175 کے مجموعی سکور اسکی باقی کی پانچ وکٹیں گر گئیں، اور آسٹریلیا کو 19 سکور ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 180 پر آؤٹ؛ آسٹریلیا کے 1 وکٹ کے نقصان پر 86 رنز، 94 اسکور کا خسارہ باقی
رشباہ پینٹ اپنے اسکور میں بنا کوئی اضافہ کئے بغیر 28 کے سکور پر سٹارک کا شکار بنے، اور اور نتیش کمار نے 42 رن سکور کئے، اور کمنز کا شکار بنے، اشون اور ہرشت رانا کی وکٹیں بھی پیٹ کمنز کے حصے میں آئیں ، محمد سراج کو بولینڈ نے آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمراہ 2 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
دوسری اننگ میں پیٹ کن نے 5، سکاٹ بولینڈ نے 3 جبکہ مچل سٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
19 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے بنا کوئی وکٹ گنوائے 3.2 آوور میں پورا کرلیا۔
شاندار بیٹنگ کرنے پر ٹریوس ہیڈ کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
سکور یہ رہے
پہلی اننگ
انڈیا: 180
آسٹریلیا: 337
دوسری اننگ
انڈیا: 175
آسٹریلیا: 19/0