Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

باڈر گواسکر ٹرافی: چوتھے میچ کے پہلے روز کینگروز کا راج، 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز

پہلے ہی روز پہلے چار بلے بازوں کی نصف سنچریاں، مارنس لبوچینگ 72، سیم کونٹس 60، عثمان خواجہ 57، سٹیون سمتھ 68 رنز کے ساتھ کریز پر موجود

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری باڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے اختتام پر 86 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنالئے۔

آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو 89 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ ڈیبیو کرنے والے سیم کونٹس کی صورت میں گری ، انہوں نے 60 رنز کی اننگ کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، جدیجا نے ان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی: موسم کی دیوی بھارت پر مہربان؛ تیسرا میچ ڈرا، سیریز 1-1 سے برابر

دوسری وکٹ کی شراکت میں 65 سکور بنے، عثمان خواجہ 57 کے ذاتی سکور پر جسپریت بمراہ کی گیند کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 6 چوکے شامل تھے ۔

237 کے مجموعے پر مارنس لبوچینگ 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر شارٹ کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی کو کیچ دے بیٹھے ۔

ٹریوس ہیڈ انڈیا کے خلاف بار بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مچل مارش بھی 4 سکور کے مہمان ثابت ہوئے اور دونون بلے باز جسپریت بمراہ کو وکٹیں دے بیٹھے۔

الیکس کیری اور سٹیون سمتھ نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اور 31 کے ذاتی سکور پر آکاش دیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام پر 86 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 کا مجموعہ تشکیل دیا، سٹیون سمتھ 68، پیٹ کمنز 8 سکور پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں ۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3، رویندر جدیجا، واشنگٹن سندر اور آکاش دیپ نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button