Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، آسٹریلوی ٹیم سنہ 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 تا 7 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ راولپنڈی میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کا واحد ٹی 20 میچ لاہور میں 5 اپریل 2022 کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوش ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے، مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ادھر چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، آئندہ سال دورہ پاکستان پاکستان میں کرکٹ شائقین کو پرجوش کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button