باڈر گواسکر ٹرافی: انڈیا کو 184 رنز سے شکست، آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل
انڈین ٹیم 340 رنز ہدف کے تعاقب میں 155 پر ڈھیر ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیسوال 84 ، رشابھ پینٹ 30 کے ساتھ نمایاں رہے

کرکٹ پنڈتوں کی تمام پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئی، میلبورن معرکہ آسٹریلیا کے نام، انڈین بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔خیال کیا جارہا تھا کہ انڈین بیٹرز سارا دن وکٹ پر ٹہر کر میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں گے، لیکن کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو میلبورن میں عبرت ناک شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست، سیریز کا پہلا میچ ساؤتھ افریقہ کے نام
کھیل کے اختتامی روز آسٹریلیا نے 9 وکٹوں 228 رنز ،333 رنز کی لیڈ ساتھ بیٹنگ شروع کی تو مجموعی سکور میں 6 رنز اضافے کے بعد ناتھن لوئن اپنے ذاتی سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سکاٹ بولینڈ 15 پر ناٹ آؤٹ رہے ، یوں پوری آسٹریلین ٹیم 83.4 آورز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور انڈیا کو جیت کیلئے 340 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 5، محمد سراج 3 جبکہ روندرا جدیجا نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 333 کی لیڈ حاصل کرلی، 9 وکٹوں پر 228 رنز
340 رنز کے تعاقب میں انڈیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 25 کے مجموعی سکور کپتان روہت شرما 9 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کے ساتھ ہی کے ایل راہول بھی کھاتہ کھولے بغیر پیٹ کمنز کا شکار بنے اور عثمان خواجہ کو کیچ دے بیٹھے ۔
ٹیم سکور پر 8 رنز اضافے کے بعد ویرات کوہلی 5 سکور بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: تیسرے روز انڈیا کے 9 وکٹوں پر 358 رنز، 116 رنز کا خسارا باقی
چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 88 سکور بنے، رشابھ پینٹ 30 رن سکور کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کی گیند پر مارش کو کیچ دے بیٹھے ، رویندرا جدیجا 2، نتیش کمار ریڈی 1، جیسوال 84 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔
انڈیا کی پہلی 3 وکٹیں(33-25) 8 رنز جںکہ درمیان کی 4 وکٹیں (140-121) 19 رنز کے اضافے میں گریں۔
جبکہ آخری 3 وکٹیں (155ـ150) 5 رںز اضافے کا سبب بن سکی۔
جس میں سے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔
دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے 7 بالرز نے حصہ لیا ۔
پیٹ کمنز، سکاٹ بولینڈ نے 3-3، ناتھن لئیون نے 2، مچل سٹارک، اور ٹریوس ہیڈ نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔
باڈر گواسکر ٹرافی کے سلسلے کا یہ چوتھا میچ تھا، اس سے قبل آسٹریلیا اور انڈیا نے 1-1 میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا میچ خراب موسم کی وجہ سے بے نتیجہ ثابت ہوا تھا، میلبورن میں فتح کے بعد آسٹریلیا نے سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے ۔
پیٹ کمنز کو عمدہ کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
سکور یہ رہے ۔
پہلی اننگ
آسٹریلیا 474
انڈیا 369
دوسری اننگ
آسٹریلیا 234
انڈیا 155
نتیجہ
آسٹریلیا نے میچ 184 رنز سے جیت لیا۔