Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

باڈر گواسکر ٹرافی 2025 آسٹریلیا کے نام، سڈنی ٹیسٹ میں انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست

سیریز میں 3 میچ آسٹریلیا، 1 انڈیا جیتا جبکہ ایک میچ موسم کی خرابی کی وجہ بے نتیجہ رہا، سکاٹ بولینڈ پلئیر آف دی میچ قرار

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری باڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سڈنی ٹیسٹ: بالرز کا راج ، انڈیا کو آسٹریلیا پر 145 رنز کی برتری حاصل

کھیل کے تیسرے روز انڈیا نے اپنی دوسری اننگ 6 کھلاڑی 141 رنز سے شروع کی تو پوری ٹیم 157 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی: آخری معرکے میں انڈین ٹیم پہلی اننگ میں 185 پر آؤٹ، آسٹریلیا کے 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز ، 176 کا خسارہ باقی

رواندر جدیجا 13، سندر واشنگٹن 12، محمد سراج 4 جبکہ کپتان جسپریت بمراہ کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،اور پراسدھ کرشنا 1 پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 161 کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے 162 کا ٹارگٹ 27 اوورز میں پورا کرلیا ۔

مارنس لبوچینگ 6، سٹیون سمتھ 4ز عثمان خواجہ 41، سیم کونٹس 22 رن بنا سکے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34،بیو ویبسٹر 39 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

انڈیا کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 محمد سراج نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

میچ میں بہترین کارکردگی پر سکاٹ بولینڈ کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button