انگلینڈ آسٹریلیا ٹاکرا : کنگروز نے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی
جوش انگلش کے ناقابل شکست 120، میتھیو شارٹ 63، اور ایلیکس کیری کے 69 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 15 گیندوں قبل ہدف پورا کر لیا

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اسٹریلیا انگلینڈ کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور 352 رنز کا ہدف 47.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
انگلینڈ کی طرح اسٹریلیا کی بھی پہلی دو وکٹیں بالترتیب 21 اور 27 رنز پر گر گئی، اور تیسری اور چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں بننے والی پارٹنرشپس نے اسٹریلیا کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں تاریخی جیت سے ہمکنار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ آسٹریلیا ٹاکرا؛ انگلش بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 کا ٹارگٹ
تیسری وکٹ کی شراکت میں 95 رنز بنے ، مورنس لبسچینگ تین رنز کمی کی 22 اپنی نصف سنچری نہ مکمل کر سکے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں ابھی 14 رنز ہی بنے تھے کہ پانچویں وکٹ بھی گر گئی، میتھیو شارٹ لیونگ سٹون کی گیند پر کیچ اؤٹ ہو گئے انہوں نے 69 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
گلین میکسویل اور جوش انگلس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے بالترتیب 32 اور 120 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ، جوفرا ارچر، برائیڈن کارس، عادل راشد، لیان لونگ سٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسٹریلیا کی جانب سے پہلے کھیلنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 351 رنز بنائے تھے۔
بینڈیکٹ اور جوئے روٹ کی دھواں دار بیٹنگ، بینڈیکٹ 165 جبکہ جو ہے روٹ کے 68 رنز کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے،
ابتدائی دو وکٹیں بالترتیب 13 اور 43 رنز پہ گر جانے کے بعد انگلش بیٹرز فارم میں واپس ائے اور گراؤنڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلتے ہوئے کینگروز فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں 158 رنز بنے، جوئے روٹ 68 رنز بنانے کے بعد ایڈمزمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی نس سینچری مکمل کرنے کے لیے چار چوکوں کا سہارا لیا۔
نئے آنے والے بلے باز ہیری بروک زیادہ دیر نا چل سکے اور ایڈمزمپا کی ہی گین پر اپنا کیچ ایلیکس کیری کو دے بیٹھے انہوں نے صرف تین رنز بنائے۔
پانچویں وکٹ کی یہ 61 رنز کی سانجھے داری بنی ہے، کپتان جوز بٹلر 23 رنز بنانے کے بعد کیچ اؤٹ ہو گئے، ان کی وکٹ میکس ویل کے حصے میں آئی اور ایلس نے ان کا کیچ تھاما۔
لیام لیونگ سٹون بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور ٹیم مجموعے میں 36 رنز اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈکٹ نے قذافی سٹیڈیم میں تاریخ ساز اننگز کھیلی، 165 رنز بنانے کے لیے انہوں نے 143 گیندوں کا سہارا لیا جس میں 13 چوکے 3 چھکے شامل تھے۔ لبوچینگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔
جوفرا آرچر 21 جبکہ عادل راشد ایک رنز پر ناٹ اؤٹ ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈیوارسوئش نے 3، ایڈم زمپا اور مارنس لبوچینگ نے 2-2، گلین میکسویل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
آسٹریلوی بالرز کی جانب سے 23 فاضل رنز دئیے گئے ، جس میں 11 وائیڈ، 5 بائی، 5 لیگ بائی، جبکہ 2 نو بالز شامل تھیں۔