فٹی اب پاکستان کے نوجوانوں میں بھی تیزی سے مقبول ہوا ہے:جمیل کامران
آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں متعارف کروانے معروف سپورٹس آرگنائزر محمد جمیل کامران نے کہا ہے کہ فٹی اب پاکستان کے نوجوانوں میں بھی تیزی سے مقبول ہوا ہے ، اور انہیں خوشی ہے کہ ایشیئن اے ایف ایل چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز ملتان میں منعقد کیے گئے۔
اس موقع پر موجود پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار نے بھی فٹی کے جنوبی پنجاب میں فروغ کیلئے محمد جمیل کامران کی خدمات کو سراہا۔
محمد جمیل کامران کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ نے بھی خود کو قومی سطح پر منوایا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب فٹی میں پاکستان ٹیم میں جنوبی پنجاب 40سے 50فیصد ٹیلنٹ اپنی مستقل جگہ بنا لے گا۔
انہوں نے پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار کے ساتھ بیس بال کے فروغ کے حوالے اپنی دیرینہ تعلقداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے کھیل فٹی کو پاکستان میں جڑیں بنانے میں چوہدری ذوالفقار کی خدمات قابل تحسین ہیں۔