Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کی چوہا مار مہم، کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے چوہا مار مہم چلانے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے چوہا مار مہم چلانے پر کرکٹ آسٹریلیا نے خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رواں سال آسٹریلیا ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو ہوٹل میں چوہوں نے بہت تنگ کیا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو اس پریشانی سے آگاہ کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر اس شکایت کا تدارک کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر 48 گھنٹوں میں مذکورہ ہوٹل سے چوہے مار بھگائے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پی سی بی کو خط موصول ہوا ہے ، جس میں مذکورہ دورے میں چوہا مار آپریشن پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے لیے دورہ پاکستان تاریخی اور یادگار رہا جس میں تمام انتظامات بہتر تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ کی مہمان نوازی اور انتظامات مثالی تھے، جو مانگا وہ فراہم کیا گیا، بار بی کیو بھی بہترین تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی دورہ پاکستان کے خواہشمند ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button