Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جہاں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے نت نئے اور منفرد پوسٹرز دیکھنے میں آ رہے ہیں، وہیں ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بھی ایک نعرہ سنا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کر رہے ہیں، اور اسی دوران اسٹیڈیم میں ایک نعرہ گونجتا ہے کہ وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، جسے سن کر بابر بھی ہنس پڑتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس میں انھیں بھنگڑا ڈالتے اور رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button