پہلا جشن آزادی کپ اولین سپورٹس نے جیت لیا

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام ایم سی جی گراؤنڈ میں جاری پہلا جشن آزادی کپ اولین سپورٹس نے جیت لیا۔
شاہین کلب کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہین کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔عادل شکیل نے 67.یاسر بٹ نے43رنزبنائے۔
اولین سپورٹس کی طرف سے عذیر ممتاز۔اور فراز خان نے دو۔دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد مطلوبہ ہدف دو بال پہلے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عبداللٰلہ چاند نے 50رنز ناٹ آوٴٹ جبکہ عذیر ممتاز نے 44رنز ناٹ آوٹ رنز ۔اکرم خان۔39.عبدالرحمن مزمل نے 29رنز بنائے۔
شاہین کلب کی طرف سے یاسر بٹ نے دو جبکہ محمدشعیب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سہیل اختر خان تھے۔
ان کے ہمراہ۔بانی اولین سپورٹس محمد جمیل کامران۔منظور لطیفی۔ندیم اقبال موجود تھے۔
معزز مہمان نے ونر اولین سپورٹس کے کپتان عدنان خان کو اور رنر اپ شاہین کے کپتان طاہر محمود کو ٹرافی اور کیش پرائز اور دیگر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کیے۔