Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اولین سپورٹس کے عذیر ممتاز پاکستان جونئیر لیگ میں گوجرانوالہ جائنٹس کی قیادت کرینگے

اولین سپورٹس ملتان کے مایہ ناز کھلاڑی عذیر ممتاز کو ون ڈے انڈر۔19میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پی سی بی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پاکستان جونئیر لیگ میں بطور کپتان گوجرانوالہ جائنٹس کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز احمد اور شعیب ملک نے ایلیٹ کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔

ان کے پاکستان جونئیر لیگ میں سلیکشن ہونے پر بانی اولین سپورٹس ۔محمد جمیل کامران۔پیٹرن انچیف۔ڈاکٹر فرحان خان۔امریکہ میں مقیم چیرمین کلب عبدالقادر شرقی۔صدر خرم شہزاد بٹ۔سیکرٹری زوہیب ملک۔کپتان عدنان خان۔فنانس سیکرٹری مخدوم مظفر عالم۔سابق سیکرٹری۔امجد رزاق بھٹہ۔منظور لطیفی۔عرفان یوسف۔حسن جمیل۔ عبداللہ چاند ۔جنید خان .شاہد بشیر نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی کی دعا کی۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ عذیر ممتاز ایک ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہیں ان کا انتخاب ہمارے لیے باعث فخر ہے۔بطور کپتان ہم پرامید ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو وکٹری سٹینڈ تک لے جائیں گے۔

پیڑن انچیف ڈاکٹر فرحان خان نے کہا کہ اولین سپورٹس نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے کلب کے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی اپنے ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح محنت اور لگن سے جلد ہی عذیرممتاز قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button